Search This Blog

Friday, November 15, 2024

زندگی کے انتخاب: کیا ہم شروع میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتے ہیں

 

ساحرہ ظفر 


زندگی میں ہم ہر دن نئے فیصلے کرتے ہیں، اور اکثر ہم وہ فیصلے فوری طور پر، بغیر کسی گہرے غور و فکر کے کر لیتے ہیں۔ یہ فیصلہ کرنا کہ ہم کس چیز کو ترجیح دیں گے، کہیں نہ کہیں ہماری زندگی کی سمت کو متاثر کرتا ہے۔


مثال کے طور پر، تصور کریں کہ آپ کے پاس 500 روپے ہیں اور آپ ایک بہت بڑی مارکیٹ میں داخل ہوتی ہیں، جہاں ہر طرف مختلف چیزوں کی جھرمٹ نظر آتی ہے۔ جیسے ہی آپ مارکیٹ میں داخل ہوتی ہیں، پہلی دو دکانوں پر آپ نے 500 روپے کی چیزیں خرید لیں۔ آگے چل کر آپ کو مزید پیاری اور دلکش چیزیں نظر آتی ہیں، جو آپ کو پچھلی خریداری سے زیادہ پسند آتی ہیں، لیکن چونکہ آپ کے پاس جو 500 روپے تھے، وہ آپ پہلے ہی خرچ کر چکی ہیں، اس لئے آپ کو ان نئی چیزوں کو خریدنے کا موقع نہیں ملتا۔


یہ مثال ہمارے روزمرہ کے انتخاب کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم زندگی میں بھی اکثر کچھ چیزیں پہلے ہی منتخب کر لیتے ہیں، اور بعد میں جب ہمیں زیادہ بہتر اور دلکش مواقع ملتے ہیں، تو ہم ان سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔ یہ نہ صرف خریداری کی حالت میں، بلکہ ہمارے زندگی کے بڑے فیصلوں میں بھی سچ ہے۔


ہو سکتا ہے کہ ہم شروع میں جب انتخاب کرتے ہیں، تو ہمیں لگے کہ یہ صحیح فیصلہ ہے، مگر جیسے جیسے وقت گزرتا ہے، ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم نے جلد بازی میں فیصلہ کر لیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ زندگی میں اکثر ہمیں اپنے فیصلوں پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، تاکہ ہم جو کچھ حاصل کریں، وہ ہمارے لئے واقعی مفید ہو۔


ہم سب کی زندگی میں ایک لمحہ ایسا آتا ہے جب ہم یہ سوچتے ہیں کہ شاید ہم نے بہتر انتخاب کیا ہوتا۔ لیکن اسی لمحے میں یہ سیکھنا ضروری ہے کہ اگر ہم نے ایک بار فیصلہ کر لیا ہے، تو ہمیں اس پر قائم رہنا چاہیے، کیونکہ ہمیں ہر لمحے میں نئے مواقع ملنے کے باوجود، اپنے مقصد کی طرف قدم بڑھانے کی ہمت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔


یاد رکھیں، زندگی کے انتخاب میں جلد بازی نہیں کریں، بلکہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ضروری ہے، تاکہ ہم جو کچھ بھی حاصل کریں، وہ ہمارے لیے فائدہ مند ہو اور ہمارے مقاصد کے قریب لے جانے والا ہو۔


No comments: